شروع سے آخر تک — ہر کام کیسے کرنا ہے، قدم بہ قدم۔ تفصیلی تصویری گائیڈ بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
۱۔ اپنا فارم بنائیں«میری زمینیں» کھولیں، فارم کا نام اور کل رقبہ لکھیں، پھر اپنے کھیت شامل کریں۔
۲۔ فصل کاشت کریں«میری فصلیں» میں «نئی فصل کاشت کریں» دبائیں — 48 تیار فصلوں میں سے چنیں یا اپنی فصل کا نام خود لکھیں، پھر کاشت کی تاریخ اور رقبہ لکھیں۔
۳۔ روز کا کام لکھیںہوم سے «کام لکھیں» دبائیں — آج کھیت میں جو کام ہوا (پانی، سپرے، کھاد)، اسی دن لکھیں۔
۴۔ ہر خرچہ لکھیں«نیا خرچہ درج کریں» — رقم، قسم (کھاد، بیج، سپرے، مزدوری) اور فصل چنیں۔ فی ایکڑ خرچہ خود بخود اپڈیٹ ہوگا۔
۵۔ گودام کا حساب«گودام کا اسٹاک» میں پہلے خرید لکھیں (چیز، مقدار، قیمت)، پھر استعمال لکھیں — اسٹاک خود کم ہو جائے گا۔
۶۔ کٹائی اور فروخت«پیداوار اور فروخت» میں پیداوار (من) درج کریں، پھر فروخت — قیمت اور خریدار لکھیں۔
۷۔ نفع نقصان دیکھیں«منافع اور نقصان کا حساب» کھولیں — اصل فروخت پر اصل بچت، ہر فصل کی خالص آمدنی ایک نظر میں۔
۸۔ پارٹی کھاتہ«نئی پارٹی» بنائیں (آڑھتی، کھاد ڈیلر، مزدور) — ہر ادھار اور ہر ادائیگی کھاتے سے جوڑ کر لکھیں۔
۹۔ عشر نکالیںفصل آتے ہی «عشر درج کریں» — فصل اور پیداوار چنیں، عشر کا حساب خود نکلے گا۔
۱۰۔ ٹھیکے کا معاہدہ«زمین کا ٹھیکہ» میں نیا معاہدہ بنائیں — زمین، مدت، رقم اور قسطوں کی تاریخیں لکھیں۔
۱۱۔ بٹائی کا حصہ«نیا بٹائی معاہدہ» بنائیں — پہلے بتائیں آپ مالک ہیں یا مزارع، پھر فصل اور ہر فریق کا حصہ لکھیں۔
۱۲۔ کام اور الارم«نیا کام شامل کریں» — کام کا نام، تاریخ اور وقت لکھیں۔ الارم وقت پر یاد دلائے گا۔
۱۳۔ رپورٹ بنائیں«رپورٹ و ایکسپورٹ» کھولیں — کسی بھی حساب کی صاف ستھری رپورٹ بنائیں اور کسی کو بھی بھیجیں۔
۱۴۔ بیک اپ رکھیںسیٹنگز سے بیک اپ بنائیں اور اپنا پاس ورڈ لگائیں۔ نیا فون ہو تو اسی بیک اپ سے سارا ڈیٹا واپس لائیں۔